حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
وسیم احمد: پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین حنیف محمد کی برسی کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ان کی کرکٹ کے لیے شاندار خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ حنیف محمد عظیم بیٹسمین ہونے کے ساتھ ایک اعلیٰ شخصیت کے مالک بھی تھے۔ ان کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھولے اور نہ بھول سکے گی ، حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھااور کرکٹ آج بھی اس عظیم کھلاڑی کو یاد رکھے گی۔
قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی سے شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ حنیف محمد نے کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا، ایسے بلے باز ایک طویل عرصے کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کی خدمات کا برملا اعتراف کرتا ہے اور حنیف محمد کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلی، وہاب ریاض نئے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کے رکن، سینئر مینیجر اور ٹیم مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہیں ٹیم کے اندرونی معاملات اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی علم ہے۔ اگرچہ وہاب ریاض کو کوچنگ کا عملی تجربہ حاصل نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ کا لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور آئی سی سی کی دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں بھی شرکت کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، وہاب ریاض کی تقرری سے ویمنز ٹیم کی کوچنگ میں نئی سمت متعین ہونے کی توقع ہے۔ بورڈ کا مقصد ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تقررری کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔