پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بڑے اور چھوٹے شہروں راولپنڈی، لاہور، بہاولپور، مریدکے، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان میں ہزاروں شہریوں نے شہداء کی یاد میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ماؤں نے اپنے بچوں کے ہاتھوں میں شمعیں تھمائیں تاکہ آنے والی نسل بھی یہ یاد رکھے کہ کس طرح دشمن کی بربریت نے ان کے ہم وطنوں کو نشانہ بنایا، ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے معصوم بچوں نے شہداء کیلئے دعائیں کیں۔
یہ تقاریب اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت تھیں کہ مودی سرکار جتنی بھی کوشش کرے، پاکستانی قوم کے دلوں میں اپنے شہداء کے لیے محبت اور یکجہتی کو ختم نہیں کر سکتی۔
عوام کا یہ اجتماع مودی کے لیے ایک زوردار پیغام تھا کہ قوم کے اتحاد کو توڑنے کی سازش ہمیشہ ناکام رہے گی۔
گزشتہ روز معرکہ حق شہداء فاؤنڈیشن نے اسلام آباد میں ایک بھرپور احتجاج بھی کیا جس میں بھارتی فوج کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی تحقیقات ضروری ہیں۔ بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں میں مارے گئے بھی اسی مٹی کے بیٹے اور بیٹیاں تھے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
شرکاء نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ اور عالمی این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مظالم کے متاثرین کی آواز دنیا تک پہنچائیں اور عالمی عدالتِ انصاف میں اس مقدمے کو لے کر جائیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :