پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بڑے اور چھوٹے شہروں راولپنڈی، لاہور، بہاولپور، مریدکے، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان میں ہزاروں شہریوں نے شہداء کی یاد میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ماؤں نے اپنے بچوں کے ہاتھوں میں شمعیں تھمائیں تاکہ آنے والی نسل بھی یہ یاد رکھے کہ کس طرح دشمن کی بربریت نے ان کے ہم وطنوں کو نشانہ بنایا، ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے معصوم بچوں نے شہداء کیلئے دعائیں کیں۔

یہ تقاریب اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت تھیں کہ مودی سرکار جتنی بھی کوشش کرے، پاکستانی قوم کے دلوں میں اپنے شہداء کے لیے محبت اور یکجہتی کو ختم نہیں کر سکتی۔

عوام کا یہ اجتماع مودی کے لیے ایک زوردار پیغام تھا کہ قوم کے اتحاد کو توڑنے کی سازش ہمیشہ ناکام رہے گی۔

گزشتہ روز معرکہ حق شہداء فاؤنڈیشن نے اسلام آباد میں ایک بھرپور احتجاج بھی کیا جس میں بھارتی فوج کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی تحقیقات ضروری ہیں۔ بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں میں مارے گئے بھی اسی مٹی کے بیٹے اور بیٹیاں تھے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

شرکاء نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ اور عالمی این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مظالم کے متاثرین کی آواز دنیا تک پہنچائیں اور عالمی عدالتِ انصاف میں اس مقدمے کو لے کر جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں مزید 44 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 562 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ باغ میں 80، میرپور میں 166، جہلم ویلی میں 10، نیلم ویلی میں 11، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 5، پونچھ میں 26، ضلع کوٹلی میں 5 اور بھمبر میں 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈینگی کنٹرول روم کی جانب سے حالیہ رپورٹ کے مطابق مزید 44 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 876 تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 562 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ باغ میں 80، میرپور میں 166، جہلم ویلی میں 10، نیلم ویلی میں 11، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 5، پونچھ میں 26، ضلع کوٹلی میں 5 اور بھمبر میں 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں 25 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ مزید 190 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ صحت حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوراً طبی امداد حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات
  • جموں وکشمیر کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے.رپورٹ
  • آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت لائسنس کے حصول کے لئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی
  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس، مقبوضہ علاقے میں بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور
  • وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • آزاد کشمیر: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام بھیجنے کی ہدایت
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھیجنے کا حکم
  • آزاد کشمیر میں مزید 44 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
  • نریندر مودی کو جموں و کشمیر کی مکمل ریاست کا درجہ دینے پر بات کرنی چاہیئے تھی، فاروق عبداللہ