کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔

جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریب کھڑے ڈمپرز پر پتھراؤ کیا اور 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔

چار ڈمپر کو گلشن چورنگی سہراب گوٹھ جانے والی سڑک پر نظر آتش کیا گیا، جبکہ 3 ڈمپرز کو سہراب گوٹھ سے گلشن چورنگی کی جانب جانے والی شاہراہ پر نظر آتش کیا گیا.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام نے ڈمپرز میں لگی آگ کو بجھا دیا ہے۔

ایس پی گلبرگ اقبال شیخ کے مطابق موٹر سائیکل پر باپ، بیٹا اور بیٹی سوار تھے جنہیں فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب ڈمپر نے ٹکر ماری۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹکر کے نتیجے میں بیٹا، بیٹی جاں بحق جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، حادثے کا سبب بننے والے ڈمپر کے ڈرائیور کو عوام نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور فردوس خان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو نذرآتش کر دیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کے مطابق

پڑھیں:

ٹنڈو محمد خان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 2 افراد پر مقدمہ

—فائل فوٹو

ٹنڈو محمد خان کے گاؤں الہٰ جڑیو سٹھیو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تھانہ ٹنڈو محمد خان کے ایس ایچ او سمیت 2 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹنڈو محمد خان: فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق

ٹنڈو محمد خان کے ایک گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او زاہد چانڈیو اور دیگر افراد زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 1 بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق واقعے کی انکوائری کے بعد ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹانک ،نامعلوم افرادکی فائرنگ، امن کمیٹی کے سربراہ قتل ،بھائی زخمی
  • مردان: کھیت میں بکریاں چرانے پر تکرار، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 1 زخمی
  • کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
  • کراچی، تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، راہگیر زخمی
  • ٹنڈو محمد خان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 2 افراد پر مقدمہ
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
  • یمن سے داغے گئے ڈرون حملے میں 20 اسرائیلی زخمی، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
  • غزہ سٹی میں القسام بریگیڈز کا حملہ، اسرائیلی افسر ہلاک، کئی فوجی شدید زخمی