پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔
نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار ’’سفرا ڈرون جیمنگ گن‘‘ نے ’’کامی کازی‘‘ ڈرون ناکارہ کرنا شروع کر دیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کر دیتی ہے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاک بحریہ کی پائمیک نمائش کے دوران اینٹی ڈرون جیمر گن متعارف کرادی گئی۔ گن ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں آنے والے تمام کمرشل ڈرونز کو ناکارہ بناسکتی ہے۔
اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلو میٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر لیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کروالیا جاتا ہے۔
حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے باآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حمزہ خالد کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن انھیں ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے آنے والے نے والے
پڑھیں:
پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
پاسدارانِ انقلاب کے امریکا کی مدد کرنے پر برطانوی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے کے بعد برطانیہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بمبار طیاروں کو برطانیہ کے اڈوں سے پرواز کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی جس کے بعد برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ اس کی مسلح افواج ملک کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح افواج برطانیہ کو کسی بھی قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ ہماری سرزمین پر ہو یا بیرون ملک سے۔ برطانیہ اپنے دفاع کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں رائل نیوی، برٹش آرمی اور رائل ایئر فورس کے اثاثوں کی طرف سے فراہم کردہ فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک تہہ دار نقطہ نظر کو چلانا شامل ہے، جو ہمارے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے ایک موجودہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر مطلع کیا گیا تھا جس میں امریکا کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔