پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز تک محدود کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس، کپتان شائی ہوپ اور روسٹن چیس نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں مکمل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا اور دنیا کے پہلے بولر بن گئے جنہوں نے اتنے کم میچز میں اتنی وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچز میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 48.

5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیلیں، جس میں ایک چھکا اور ایک فیصلہ کن چوکا شامل تھا، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں، عمران خان کا ریکارڈ برابر

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دوسرا میچ اتوار کو اور تیسرا آخری میچ منگل کو برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز شاہین شاہ آفریدی قومی فاسٹ بولر نیا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز شاہین شاہ ا فریدی قومی فاسٹ بولر نیا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ وی نیوز شاہین شاہ آفریدی

پڑھیں:

ڈیوڈ رش کا نیا کارنامہ، منہ سے دیوار پر ٹیبل ٹینس بال مار کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا سکیورٹی فورسز کیخلاف بیان غیر ذمہ درانہ ہے، سرفراز بگٹی
  • پاکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا، 5 میچز کیلئے پابندی عائد
  • سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی
  • وفاقی وزراء کو مجھ پر لگائے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
  • طالبان حکومت اپنے عالمی وعدوں کی ذمہ دار ٹھہرائی جائے، پاکستان کا مطالبہ
  • 27 ویں ترمیم صوبائی خود مختاری کیخلاف، برداشت نہیں کرینگے: سہیل آفریدی 
  • ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟
  • ڈیوڈ رش کا نیا کارنامہ، منہ سے دیوار پر ٹیبل ٹینس بال مار کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز کے لیے روانہ
  • پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے روانہ