شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز تک محدود کردیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ایون لیوس، کپتان شائی ہوپ اور روسٹن چیس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں مکمل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچز میں 128 وکٹیں لی تھیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48.
پہلا ون ڈے جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ دوسرا میچ اتوار اور تیسرا اور آخری میچ منگل کو برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیا گیا۔ اس سسٹم کی اہمیت کے پیش نظر دو ایڈیشنل رجسٹرارز کو بھی تعینات کردیا گیا۔ یہ ایک جامع اور موثر اصلاحاتی نظام ثابت ہوگا ہے جس کی مدد سے عدالتی ریکارڈ کی حفاظت، معیاری درجہ بندی، باقاعدہ نگہداشت اور شفاف و محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ نئے نظام میں تحت ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم، کمپیوٹرائزڈ موومنٹ انڈیکس اور کاپی پٹیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کاپی برانچ کی کارکردگی بہتر بنا کر وکلا اور سائلین کو بروقت مصدقہ نقول کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔