دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کیلئے دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل بروز اتوار 10 اگست کو منعقد ہوگی، اس تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی کے اس ایونٹ میں یو اے ای وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب "Emirates Loves Pakistan" کے عنوان کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون اور دبئی پولیس کی معاونت سے ایونٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، ایونٹ میں صوفی موسیقی، لوک رقص اور فنون لطیفہ کی بھرپور نمائندگی ہوگی، ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا، پاکستانی فنکار ساحر علی بگا، نتاشا بیگ اور یوسف بشیر قریشی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے، پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار 10 اگست کو ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے آسان نقل و حمل کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے، ان اقدامات میں دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع بھی شامل ہے، جس کے تحت اتوار کو میٹرو آدھی رات کی بجائے پیر کی صبح 2 بجے تک چلے گی، اس کے علاوہ ایکسپو سٹی دبئی میں ہونی والی اس تقریب کے مقام کے ارد گرد بڑی تعداد میں ٹیکسی سروس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی تاکہ ایونٹ کے شرکاء کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے اضافی آپشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال