عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سعید احمد سعید:باکمال لوگوں کی لاحواب سروس, سالوں بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی, پیرس سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار, فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں.
مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی،ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے ہی اندر ہی کھانا دیا گیا،فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4گھنٹے بعد ایئرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا، 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔
تین سو کے قریب مسافروں میں سے 14مسافروں کو الگ کردیا گیا، برطانیہ ،امریکہ سے آئے پاکستانی مسافروں کو الگ کر کے ایئرپورٹ پر ہی بٹھا دیا گیا، 280کے قریب مسافروں کو ہوٹلز میں منتقل کردیا گیا۔
کل سے ہی بے یارومددگار ایئرپورٹ کے فرش پر بیٹھے ہیں،مسافروں کی دہائی، ایئرپورٹ پر خوار ہونیوالے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
جب سے طیارے سے اتارا گیا ،عملے نے آکر خیریت تک نہیں پوچھی ،ایئر فرانس کے عملے نے فرش پر بیٹھے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ فرانس کی فضائی ایئرلائن کے ملازمین مسافروں کی مدد کو آئے،پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی روانگی کیلئے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسافروں کو کا شکار
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :