City 42:
2025-11-08@08:05:16 GMT

آپریشنل وجوہات  کے بائث 2 منسوخ، 1 تاخیر کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

سعید احمد سعید: مختلف ایئرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے شیڈول میں رکاوٹ جس کے نتیجے میں دو بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ ایک اہم پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

کوالمپور سے لاہور کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو متبادل شیڈول یا ریفنڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔
قومی ایئر لائن (PIA) کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز PK-247 روانگی کے وقت میں شدید تاخیر کا شکار ہے۔یہ پرواز اپنے مقررہ وقت سے ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات 11:30 بجے روانہ ہو گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔

10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، 14 پروازیں منسوخ، تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگیا

قومی ائیر لائن کے ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث آج بھی 14 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔  ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے جس کے باعث آج کی 14 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ قومی ائیرلائن کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ بھی اب 13 گھنٹے تک چلاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز احتجاج کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • انجینئرز کا احتجاج: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
  • فلائٹ آپریشن بدستورمتاثر، 5 پروازیں منسوخ، 2تاخیرکاشکار
  • دہلی ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی، 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
  • ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، 14 پروازیں منسوخ، تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگیا
  • ’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار،لاکھوں مسافر متاثر
  • ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کا تنازع، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر، سیکریٹری جنرل ملازمت سے برطرف
  • لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
  • ایئرکرافٹ انجینئرز ہڑتال پر نہیں، فلائٹ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترجمان سیپ  
  • پی آئی اے اور سیپ کے تنازعے سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر