Jang News:
2025-08-09@02:16:59 GMT

کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز

بلوچستان سے ایران جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز ہوگیا۔

ایران ایئر کی پہلی پرواز 75 مسافروں کو لیکر زاہدان روانہ ہوگئی، ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔

ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ منیجر اور چیمبر کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

ایران ایئر کی پرواز 75 مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے زاہدان روانہ ہوئی۔ 

اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان سے کوئٹہ پہنچی، ایئر لائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روز جمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایران ایئر کی کوئٹہ سے سے ایران

پڑھیں:

ہائپرسونک طیارہ، بیجنگ سے پیرس ایک گھنٹے کا سفر، پہلی کب پرواز ہوگی؟ رپورٹ سامنے آگئی

امریکا، روس اور چین دنیا کی تین سپر پاورز ہیں جن کے درمیان معیشت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں سخت مقابلہ ہوتا ہے اور تینوں ممالک اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے نت نئی سائنسی ایجادات خاص طور پر دفاعی اور معاشی میدان میں مشکل فیصلے کرتے ہیں، جس سے دوسرے ممالک مشکلات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

چین عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات اور خام مال کی برآمدات میں دیگر دو بڑے ممالک سے آگے ہے اور یہاں تک امریکا بھی چین سے خام مال درآمد کرتا ہے جبکہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی رساکشی بھی جاری ہے۔

دفاعی شعبے میں بھی چین اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسلحے کی مارکیٹ میں امریکا، فرانس اور اسرائیل مختلف حوالوں سے نمایاں ہیں لیکن اب چین ان کو بھی مات دے رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین ہائپرسونک میزائل کی تیاری کے بعد ہائپرسونک جہاز بھی تیار کر رہا ہے اور اگر یہ جہاز تیار ہوگیا تو یہ طیارہ صرف 7 گھنٹوں میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے کا سفر کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین کی اسپیس ٹرانپورٹیشن نامی کمپنی نے یونکسنگ پروٹائپ طیاروں کا کامیابی سے تجربہ کرلیا ہے اور یہ کمرشل طیارہ میک 4 اسپیڈ سے پرواز کرے گا یعنی آواز سے 4 گنا تیز اس کی رفتار ہوگی۔

مذکورہ طیارے کی رفتار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائپر سونک طیارہ 3 ہزار 69 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے جو تقریباً 5 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ بنتا ہے، جو تقریباً ریٹائرڈ کونکورڈ ایئرکرافٹ کی رفتار ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپرسونک کونکورڈ دو ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے جو آواز کی رفتار سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

چین کے ہائپرسونک طیارے متعلق رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ طیارہ لندن سے نیویارک تک سفر صرف ڈیڑھ سے دو گھنٹوں میں مکمل کرلے گا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ طیارہ بیجنگمیں قائم کمپنی لنگکونگ ٹیانکسنگ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے، کمپنی کا حوالہ دے کربتایا گیا کہ اس کا یونکسنگ پروٹوٹائپ طیارہ کامیاب پرواز کر چکا ہے تاہم انجن کے مزید ٹیسٹ نومبر میں ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ کے تحت مکمل طور پر تیار ہائپرسونک مسافر طیارے کا 2027 تک پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ برق رفتار طیارہ میک 4 رفتار کا حامل ہوگا۔

طیارہ ساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تیار ہونے والا سپر سونک طیارہ پیرس سے بیجنگ کے درمیان سفر محض ایک گھنٹے میں طے کرے گا اور بیجنگ سے نیویارک کا سفر دو گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب یہ طیارہ اپنی پروازیں شروع کرے گا تو ممالک کے درمیان سفر کا وقت انتہائی مختصر ہوسکتا ہے۔

اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو مذکورہ طیارہ پہلا سپرسونک جہاز ہوگا جس سے چین نے 25 سال میں تیار کیا ہے کیونکہ کونکورڈ نے اپنی پہلی پرواز 2003 میں بھری تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا بھی کمرشل سپرسونک طیارے کے منصوبے بنا رہا ہے اور دیگر کمپنیاں بھی اس ریس میں ہیں لیکن اسپیس ٹرانسپورٹیشن اس کو حقیقت کا روپ دینے جا رہا ہے، امریکی کمپنی وینس ایرواسپیس ایک جیٹ انجن بنا رہی ہے، جس کے بارے میں خفیہ دعوے سامنے آئے ہیں کہ وہ میک 6 رفتار عبور کرسکتا ہے۔

اس مقابلے کی دوڑ سے ہائپرسونک معیشت کے دروازے کھل سکتے ہیں اور رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھی ایسے اشارے دیے ہیں کہ وہ سپرسونک طیارے بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم وہ اپنے دیگر کئی بڑے کمرشل منصوبوں میں مصروف ہیں اور اس دوڑ میں اترنے کے لیے بے تاب نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ
  • پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس کا لائسنس جاری کردیا گیا
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
  • پاکستان سے ایران کیلئے پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری
  • خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر
  • کل ہمارے قافلے تفتان کیلئے روانہ ہونگے، کوئٹہ کے زائرین
  • ہائپرسونک طیارہ، بیجنگ سے پیرس ایک گھنٹے کا سفر، پہلی کب پرواز ہوگی؟ رپورٹ سامنے آگئی
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل
  • ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی، علی رضا رجائی