Islam Times:
2026-07-24@10:58:51 GMT

امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی پرواز جاری

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی پرواز جاری

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کی کمی سے 284 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، جمعہ کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سمندر مقیم پاکستانیوں کی جولائی میں ترسیلات زر کی آمد 7.

4 فیصد بڑھنے، سستے خام تیل کے درآمدی معاہدے اور مختلف ممالک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر متوقع سرمایہ کاری جیسے مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی بہ نسبت روپیہ بہتر رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 285 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ اس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 282 روپے 21 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 282 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی سپلائی میں بہتری کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کی کمی سے 284 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر پیسے کی کمی سے پر ڈالر کی قدر

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے