لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل ( اتوار) کو منعقد ہوگی۔تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی میں وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب ’’امارات لوز پاکستان ‘‘کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون اور دبئی پولیس کی معاونت سے ایونٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی، صوفی موسیقی، لوک رقص اور فنون لطیفہ کی بھرپور نمائندگی ہوگی، ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی فنکار ساحر علی بگا، نتاشا بیگ اور یوسف بشیر قریشی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے، پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کو 50 سال سے زائد ہو چکے ہیں، متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پنجاب؛ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور

لاہور:

شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا گیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک کونسل کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی، منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہو سکے گی، ٹنل بورنگ منصوبہ نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پائپ کی تیاری جدید ورٹیکل اسپننگ مشین سے کی جائے گی، ورٹیکل اسپننگ ٹیکنالوجی سے پائپ کی عمر تقریباً 100 سال سے زائد ہو جاتی ہے، وسائل کی بچت کے لیے منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں قائم 22 سے زائد لفٹ اسٹیشنز کو بند کر دیا جائے گا۔

منصوبے کی پلاننگ اور ڈیزائن معروف امریکی کنسلٹنٹ EBA Engineering نے کی ہے جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد تکمیل جون 2028 تک ہوگی۔ ٹنل بورنگ سے سیوریج نظام کو بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی، ویژن اور قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب حکومت کا ٹنل بورنگ منصوبہ شہری سہولیات میں بہتری کے لیے جاری جدوجہد کا مظہر ہے، یہ منصوبہ لاہور کے لاکھوں شہریوں کے لیے بہتر، جدید اور باوقار زندگی کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قوم نے متحدہ ہوکر بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا،گورنرسندھ
  • پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کیلئے دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
  • آزادی کا جوش: چودھری شجاعت حسین کی قوم کو بڑھ چڑھ کر جشن منانے کی نصیحت
  • پنجاب؛ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور
  • پہلی بار پاکستانی کمپنی کا یو اے ای کے بڑے گروپ کو گوشت سپلائی کرنے کا معاہدہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، بیجنگ میں اہم سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی
  • پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
  • معرکہ حق جشن آزادی کی تقاریب میں راحت فتح علی، عاطف اسلم اور علی ظفر پرفارم کریں گے، گورنر سندھ