پنجاب؛ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور:
شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا گیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک کونسل کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی، منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا۔
منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہو سکے گی، ٹنل بورنگ منصوبہ نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پائپ کی تیاری جدید ورٹیکل اسپننگ مشین سے کی جائے گی، ورٹیکل اسپننگ ٹیکنالوجی سے پائپ کی عمر تقریباً 100 سال سے زائد ہو جاتی ہے، وسائل کی بچت کے لیے منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں قائم 22 سے زائد لفٹ اسٹیشنز کو بند کر دیا جائے گا۔
منصوبے کی پلاننگ اور ڈیزائن معروف امریکی کنسلٹنٹ EBA Engineering نے کی ہے جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد تکمیل جون 2028 تک ہوگی۔ ٹنل بورنگ سے سیوریج نظام کو بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی، ویژن اور قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب حکومت کا ٹنل بورنگ منصوبہ شہری سہولیات میں بہتری کے لیے جاری جدوجہد کا مظہر ہے، یہ منصوبہ لاہور کے لاکھوں شہریوں کے لیے بہتر، جدید اور باوقار زندگی کی جانب اہم قدم ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان منصوبے کی کے لیے
پڑھیں:
کچرا اُٹھانے کیلئے جدید منصوبہ، 30 ستمبر تک درسگاہوں میں رنگدار کوڑے دان رکھے جائیں: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جامع منصوبہ شروع کردیا ہے۔ پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے رنگدار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس‘ پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب حکومت کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ونجی درسگاہوں میں پانچ رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں۔ سینئر وزیر ماحولیات اینڈ کلائمیٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی۔ رانا سکندر وزیرِ تعلیم اور ذیشان ملک وزیر لوکل گورنمنٹ کو ٹارگٹس سونپ دئیے گئے۔30 ستمبر تک تمام سکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا، رنگدار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے۔ الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی جمع کی جائے گی۔ سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونے والا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔ سْرمئی (گرے) رنگ میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی۔ لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے۔ نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ ان اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے۔ پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139) پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) تعلیمی اداروں میں اس طریقہ کار کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔ ای پی اے ٹیم درسگاہوں کا معائنہ بھی کرے گی۔ معیار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کو ای پی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلام اْن پر جو امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے۔ انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔ امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے، امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے۔ پنجاب کا منفرد اعزاز، انسان ہی نہیں، مویشیوں کی جانیں بھی بچا لی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بعض سیلاب متاثرہ علاقوں میں چا رہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں سائلج ونڈا اور چارے کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک ریسکیو کے بارے میں بریفنگ دی۔