سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق نیا فیس چارٹ 6 اگست 2025 سے نافذ العمل ہے جس کے تحت سی پی ایل اے/سول اپیل کی فیس 2500 روپے مقرر ہے، آئینی درخواست (Constitution Petition) کی فیس 2500 روپے مقرر ہے۔
سول ریویو کی فیس 1250 روپے، سیکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار، انٹرا کورٹ اپیل فیس 5000 روپے مقرر مقرر کی گئی ہے۔
پاور آف اٹارنی فیس 500 روپے مقرر ہے، کیویٹ (Caveat) فیس 500 روپے مقرر ہے، کنسائز اسٹیٹمنٹ فیس 500 روپے ہوگی۔
انٹر اپیئرنس کی فیس 100 روپے ہوگی، حلف نامہ (Affidavit) فیس 500 روپے فیس ہے۔
درخواست (Application) فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے، ہر ضمیمہ (Annexure) فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے مقرر ہے فیس 500 روپے کی فیس
پڑھیں:
وزارت داخلہ کے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری
سپریم کورٹ—فائل فوٹووزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سیکیورٹی کے لیے دیے جائیں گے۔
وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ چاروں صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ اور آئی جیز کو مراسلے جاری کر دیے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا۔
17 ستمبر کو دوسرے مراسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لے لی تھیں۔
سپریم کورٹ کے 5 ستمبر کے مراسلے پر وزارتِ داخلہ نے اسے 11 ستمبر کو اولین ترجیح قرار دیا اور فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو وزراتِ داخلہ کو دوسرا مراسلہ لکھا، سپریم کورٹ نے دوسرے مراسلے میں ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لیں۔
وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے دوسرے مراسلے پر سیکیورٹی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔