WE News:
2026-07-24@15:27:08 GMT

ٹیکنالوجی کی بنیاد، سیمی کنڈکٹر

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

ٹیکنالوجی کی بنیاد، سیمی کنڈکٹر

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اگر کسی ایک ایجاد کو بنیاد کہا جائے تو وہ سیمی کنڈکٹر ہے۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو عموماً سلیکون کو پراسس کرکے کئی مراحل سے گزارنے کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ نہ مکمل طور پر بجلی کا موصل ہوتا ہے اور نہ ہی غیر موصل، بلکہ درمیانی خصوصیات رکھتا ہے۔

یہی خاصیت اسے برقی سرکٹس اور جدید الیکٹرانک آلات کے لیے مثالی بناتی ہے، جب اسے مخصوص طریقے سے بنایا جائے تو یہ لاکھوں، کروڑوں بلکہ اربوں ٹرانزسٹرز پر مشتمل ایک چِپ کی صورت اختیار کرلیتا ہے، جو ہر جدید آلے کا دماغ کہلاتی ہے۔

دنیا کا کوئی بھی جدید آلہ خواہ وہ کمپیوٹر ہو، موبائل فون، گاڑی کا سینسر، دفاعی نظام، ڈرون، مصنوعی سیارہ، صنعتی روبوٹ، بینکنگ سسٹم، طبی آلہ یا گھریلو برقی مشین، یہ سب سیمی کنڈکٹر کے بغیر ادھورا ہے۔ یہ چِپ دراصل جدید معیشت، دفاع، صنعت اور روزمرہ زندگی کے ہر پہلو میں اپنی موجودگی سے انقلاب لا چکی ہے۔

سیمی کنڈکٹر کی تیاری کے 3 بڑے مراحل:

ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ

ڈیزائننگ میں چپ کی ساخت، رفتار اور توانائی کے استعمال کا تعین کیا جاتا ہے۔ مینوفیکچرنگ کے مرحلے میں نینو میٹر سطح پر انتہائی حساس مشینوں کے ذریعے ٹرانزسٹر تیار کیے جاتے ہیں، جبکہ ٹیسٹنگ کے دوران تیار شدہ چِپ کا معیار، رفتار اور حرارت کے لحاظ سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ ٹرانزسٹر کا سائز نینو میٹر میں ناپا جاتا ہے؛ جتنی چھوٹی چِپ ہو گی وہ اتنی ہی تیز رفتار اور کم توانائی استعمال کرنے والی ہوگی۔

ماضی میں 90 اور 45 نینو میٹر ٹیکنالوجی عام تھی، بعد ازاں 28 اور 14 نینو میٹر چِپس بنیں، پھر 7 سے 3 نینو میٹر کی جدید چِپس متعارف ہوئیں، اور اب 2 نینو میٹر کی تیاری جاری ہے۔

حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے شعبے میں قومی سطح پر تحقیقی اور تربیتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کا مقصد مقامی انجینئروں کو چِپ ڈیزائننگ، ویفر ٹیسٹنگ اور مائیکرو الیکٹرانکس کے عملی کاموں سے روشناس کرانا ہے۔

یہ قدم ٹیکنالوجی کی اصل بنیاد یعنی سیمی کنڈکٹر کی تیاری کی سمت ایک درست آغاز ہے، جو مستقبل میں پاکستان کو اس میدان میں خود کفالت کی طرف لے جا سکتا ہے۔

چونکہ سیمی کنڈکٹر ایک انتہائی پیچیدہ شعبہ ہے، اس لیے دنیا کے بڑے ممالک بھی بیک وقت تینوں مراحل پر مکمل گرفت نہیں رکھتے۔ پاکستان کو طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت ابتدا ڈیزائننگ اور ٹیسٹنگ کے شعبوں سے کرنی چاہیے، کیونکہ ان میں نسبتاً کم سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ جب تربیت یافتہ افرادی قوت اور تجربہ حاصل ہو جائے تو اگلے مرحلے میں مینوفیکچرنگ کی جانب پیش رفت ممکن ہوگی۔

پاکستان میں نوجوانوں کے لیے اس وقت چند روایتی، ڈیجیٹل، آئی ٹی اور فری لانسنگ جیسے متعدد کورسز دستیاب ہیں، جو انہیں روزگار کے بنیادی مواقع فراہم کرتے ہیں، تاہم اگر ان تربیتی پروگراموں میں سیمی کنڈکٹر چِپس کی ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ سے متعلق عملی تربیت شامل کر دی جائے تو یہ نہ صرف نوجوانوں کے لیے عالمی منڈی میں نئے اور وسیع مواقع پیدا کرے گا۔

بلکہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اور برآمدات کے میدان میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر بھی سامنے لا سکتا ہے۔ یہی وہ سمت ہے جہاں سے پاکستان کی ٹیکنو اکانومی کی حقیقی بنیاد مضبوط ہو سکتی ہے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

راحیل نواز سواتی

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیمی کنڈکٹر نینو میٹر جاتا ہے جائے تو کے لیے

پڑھیں:

طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل

یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔

بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔

اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا
  • ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم