اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن( کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) لگایا گیا ہے. برطانوی جریدے کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی.

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے کم پیشکش تجارتی ادارے ای ڈی اینڈ ایف مین نے دی جو کسی بھی ملک سے حاصل کردہ 50 ہزار ٹن فائن گریڈ چینی کے لیے تھی، ٹینڈر میں مبینہ طور پر مزید تین شرکا بھی شامل تھے.

دریفوس نے کسی بھی ملک سے حاصل کردہ 25 ہزار ٹن فائن گریڈ چینی کے لیے 580 اعشاریہ 78 ڈالر فی ٹن(کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) کی پیشکش کی جب کہ الخلیج شوگر نے متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ 30 ہزار ٹن میڈیم گریڈ چینی کے لیے 586 ڈالر فی ٹن کی بولی دی، تجارتی ادارے بیئر نے برازیل سے حاصل کردہ میڈیم گریڈ چینی کے لیے 555 ڈالر فی ٹن اور فائن گریڈ چینی کے لیے 550 ڈالر فی ٹن کی پیشکش دی.

رپورٹ تاجروں کے اب تک کے اندازوں کی عکاسی کرتی ہیں اور ممکن ہے کہ بعد میں قیمتوں اور مقدار کے مزید تخمینے سامنے آئیں پاکستان کی جانب سے 31 جولائی کو ایک لاکھ ٹن کے پچھلے ٹینڈر میں کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی تھی اس وقت بھی سب سے کم قیمت 539 ڈالر فی ٹن (کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت )تھی تاجروں نے کہا کہ چینی کی ترسیل کا انتظام اس طرح کیا جانا چاہیے کہ تمام چینی 20 اکتوبر تک پاکستان پہنچ جائے بریک بلک سپلائیز کی ترسیل 1 سے 15 ستمبر کے درمیان 50 ہزار ٹن کے لیے مطلوب ہے جب کہ باقی 25 ستمبر تک بھیجی جا سکتی ہے سمندری کنٹینرز میں چینی بھی 1 سے 20 ستمبر کے درمیان بھیجی جا سکتی ہے. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گریڈ چینی کے لیے ڈالر فی ٹن ٹینڈر میں

پڑھیں:

مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کر دیے ہیں، اس بار ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار امریکی ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگائی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ بولی قرار دی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمۂ جنگلی حیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  اس پروگرام سے صوبے کو مجموعی طور پر 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے،  اس آمدنی کا بڑا حصہ ان مقامی کمیونٹیز پر خرچ کیا جائے گا جو جنگلی حیات کے تحفظ اور دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام میں غیرملکی شکاریوں کی دلچسپی ہر سال بڑھ رہی ہے اور اس بار بھی زیادہ تر پرمٹ بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے افراد نے حاصل کیے ہیں،  ان غیرملکی شکاریوں کے لیے پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے خاص کشش رکھتے ہیں جہاں مارخور کی بڑی اور نایاب نسلیں پائی جاتی ہیں۔

محکمہ نے مزید کہا کہ شکار ایک منظم پالیسی اور محدود پرمٹس کے تحت کرایا جاتا ہے، جس کا مقصد نایاب جانوروں خصوصاً مارخور کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

واضح رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس کے شکار کے لیے سخت قواعد و ضوابط وضع کیے گئے ہیں تاکہ اس کی نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہےکہ  ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ ہمیشہ ایک جانور کے لیے مخصوص ہوتا ہے  یعنی ایک پرمٹ پر صرف ایک مارخور کا شکار کیا جا سکتا ہے، خیبرپختونخوا کے جاری کردہ 39 پرمٹس کا مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ 39 مارخور شکار کیے جا سکیں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں گدھوں کی افزائش: چینی کمپنی کی 37 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی
  • پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی
  • چینی کرنسی میں بانڈ کا اجرا: کیا پاکستان ڈالر پر انحصار کم کر سکے گا؟
  • بھارت،  مقامی طور پر تیار کردہ 97 تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کی منظوری
  • ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے 534ڈالر فی ٹن کی بولی مل گئی
  • مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر
  • اساتذہ کے تبادلوں کی 13 ہزار 290 درخواستیں موصول
  • مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 پر عملدرآمد کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش