16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کے خلاف نان ٹیرف اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان کے مطابق چین۔امریکہ اعلیٰ سطحی اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے
کہ 12 اگست 2025 سے، 4 اپریل 2025 کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیے گئے 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی۔9 اپریل 2025 کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل 12 امریکی اداروں کے لیے متعلقہ اقدامات ختم کر دیے جائیں گے۔ اگر ایکسپورٹ آپریٹر کو مذکورہ بالا اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے کی ضرورت ہے
تو وہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست کر سکتے ہیں۔ وزارت تجارت جائزہ لےکر قواعد و ضوابط کے مطابق اجازت دے گی.
متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق، ملکی کاروباری ادارے مذکورہ بالا اداروں کے ساتھ لین دین کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، اور غیر معتبر اداروں کی فہرست کا ورکنگ میکانزم قانون کے مطابق جائزہ لے گا اور اہل درخواستوں کی منظوری دے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری امریکا اور چین میں تجارتی جنگ 90 روز کے لیے مؤخر، بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر نے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار کر لیے نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع چین کی ماحولیاتی گورننس کی جدت طرازی اور عالمی اثرات پر تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجراءCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی اداروں کے کے مطابق کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی
وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارت صنعت حکام نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دے دی۔محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے کہا ہے کہ تمباکو پر ٹیکسز بڑھے تو اس کا استعمال کم ہوا ہے،ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ نے کہا کہ چینی تو عام آدمی کی چیز ہے یہ اور بھی مہنگی ہو جائے گی۔ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ عام آدمی کی چیز تو ہے لیکن چینی انسان کی صحت کیلئے اچھی نہیں۔
کنوینیئر کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ گندم کی روٹی میں بھی شوگر میٹیریل زیادہ ہے، ایف بی آر حکام نے کہا کہ چینی پر 15 روپے ایف ای ڈی لگانے کا مقصد انڈسٹری کی حوصلہ شکنی تھی،انڈسٹری نے مینوفیکچررز کی بجائے ہول سیلر سے چینی لینا شروع کر دی۔
کنوینیئر کمیٹی محمد عاطف خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں 78 شوگر ملز فنکشنل ہیں، 78 شوگر ملوں کے مالکان صرف 25 ہیں۔ ذیلی کمیٹی نے شوگر ملز کے ڈائریکٹرز اور اکثریتی شیئر ہولڈرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔محمد عاطف خان نے کہا کہ شوگر ملوں کے ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈر کی تفصیلات میڈیا کو دیں گے، میڈیا خود دیکھ لے گا کس شوگر مل کے پیچھے کیا سیاسی بیک گراونڈ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ، عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ نومئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار پاکستان کا چین کے علاقے اندرونی منگولیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم