چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین اور امریکہ نے چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور 12 اگست 2025 سے کئی اقدامات کے نفاذ پر اتفاق کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اول، امریکہ 2 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14257 میں چینی مصنوعات ، جن میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات شامل ہیں، پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا اور 12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایگزیکٹو آرڈر میں طے شدہ ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔
دوم ، چین ، ریاستی کونسل کے ٹیکسیشن کمیشن کے جاری کردہ 2025 نمبر 4 اعلان میں طے شدہ امریکی مصنوعات پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا،12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔ نیز جنیوا مشترکہ اعلامیے کے مطابق، امریکہ کے خلاف غیر محصولاتی جوابی اقدامات کو معطل یا منسوخ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا یا انہیں برقرار رکھے گا۔چین۔امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات ، جنیوا مشترکہ اعلامیے کے تحت قائم کردہ میکانزم کے فریم ورک میں منعقد ہوئے۔مذاکرات میں چین کی نمائندگی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکہ کی جانب سے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریر شامل رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا امریکا اور چین میں تجارتی جنگ 90 روز کے لیے مؤخر، بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر نے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار کر لیے نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع چین کی ماحولیاتی گورننس کی جدت طرازی اور عالمی اثرات پر تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجراء چین کے نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے مجموعی درآمد اور برآمد کا حجم 40 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔