data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مونگ پھلی پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے، مگر اکثر لوگ اسے کھانے سے پہلے اس کے اوپر موجود باریک کاغذی چھلکے کو اتار دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے آپ ایک قدرتی غذائی فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ مونگ پھلی کے چھلکوں میں موجود قدرتی اجزا دماغی صحت اور یادداشت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

نیدرلینڈز کی Maastricht یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق، اگر مونگ پھلی کو اس کے چھلکوں کے ساتھ کھایا جائے تو یہ دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور یادداشت میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔ تحقیق میں 60 سے 75 سال کی عمر کے 31 صحت مند افراد کو 16 ہفتوں تک روزانہ 60 گرام مونگ پھلی دی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ان افراد کے دماغ میں خون کی روانی میں 3.

6 فیصد اضافہ اور یادداشت میں 5.8 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ مزید یہ کہ ان کے بلڈ پریشر میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کے چھلکوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی خلیوں کو تقویت دیتے ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کرتے ہیں، اس لیے مونگ پھلی کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ مفید ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مونگ پھلی

پڑھیں:

فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،آرٹیکل 6کا استثنیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال ’’نیشنل پارٹی نے ووٹ کاسٹ کرنے کی مخالفت کردی ‘‘کے جواب میں راناثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کے پاس ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت کو ترمیم کیلئے 65اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

ایک اور سوال’’کیا آپ کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا‘‘کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ کامیابی آپ کو ابھی ایوان کے اندر نظر ا ٓ جائے گی،آج27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم اور ن لیگ اہم فیصلوں پر ہمیشہ نوازشریف سے رہنمائی لیتی ہے،جو بھی ہوا نوازشریف کی رہنمائی اور مشورے سے ہوا۔

نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمہ کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن
  • فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا: رانا ثنا اللّٰہ
  • فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،رانا ثنا اللہ
  • ہاتھ سے لکھنا ٹائپنگ کے مقابلے میں دماغ کو زیادہ فعال کرتا ہے
  • روزانہ ایک پیاز
  • 27ویں آئینی ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
  • دو تہائی اکثریت موجود، عطا تارڑ: 18ویں ترمیم ختم نہیں کر رہے: رانا ثناء
  • انسان کی جسمانی خوشبو کا تعلق اس کی خوراک سے بھی ہوتا ہے: تحقیق