مسائل کے حل کیلیے علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی لی جائے، عبدالعلیم
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنے کلام سے نوجوان نسل میں نئی روح پھونک دی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے مصور پاکستان کے یوم پیدائش پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ بلندی افکار اور وسعت نگاہی کا استعارہ ہیں ۔ انہوں نے اپنی شاعری سے قومی غیرت و حمیت کواجاگر کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج بھی قومی مسائل کے حل کیلیے حکیم الامت کے افکار سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔ علامہ محمد اقبالؒ ایران اور ترکی کے عوام میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کا 148واں یوم پیدائش شہرہ آفاق شاعری کی یاد دلاتا ہے، ہمیں وطن عزیز کو عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔