کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سٹی42:سوئی ناردرن نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے, اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کمپریسر استعمال کرنے والے کنکشنز کی نگرانی کریں گی۔
ابتدائی کارروائی کے طور پر کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا کنکشن 15 روز کے لیے منقطع کیا جائے گا، اور اس کے بعد صارف حلف نامہ جمع کروانے پر کنکشن بحال ہوگا۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
ذرائع کے مطابق اگر صارف وارننگ کے باوجود دوبارہ کمپریسر استعمال کرتے پکڑے گئے تو ان کا میٹر تین ماہ کے لیے اتار دیا جائے گا۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گیس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور بعض علاقوں میں پریشر کم ہونے پر صارف کمپریسر استعمال کرتے ہیں، جس سے نہ صرف خطرات بڑھ جاتے ہیں بلکہ کئی گھروں کی گیس کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔
سوئی ناردرن حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ کمپریسر استعمال کرنے کے بجائے پریشر میں کمی کی شکایت درج کروائیں تاکہ گیس کی محفوظ اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کمپریسر استعمال کرنے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔
???? TOSS & PLAYING XI ????
Pakistan win the toss and opt to field first ????
Unchanged team for the second ODI ????????
➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv
آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کی تھی۔