---فائل فوٹو 

تنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے سبب ملک بھر میں آج 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر ایئر کرافٹ انجنیئرز ناراض ہیں۔

قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب

ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہی ہے

دوسری جانب قومی ایئر لائن کے سی ای او نے ایئر کرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال یا کام چھوڑنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایئر کرافٹ انجینئرز قومی ایئر لائن کی

پڑھیں:

پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر

طیب سیف: پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، ایئرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی۔

احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن متاثر ہوا، 6پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، لاہور سے مدینہ، اسلام آباد اور کراچی سے جدہ جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں، لاہور سے ابوظہبی اور اسلام آباد سے دمام اور دبئی جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

ترجمان پی آئی اے نے ردعمل میں کہا کہ سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس تحریک کا مقصد پی آئی اے کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے، پی آئی لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • قومی ائیرلائن کی ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش، انجینئرز کی کلیئرنس پر ضروری پروازیں روانہ
  • قومی ایئرلائن اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ تاحال برقرار، درجنوں پروازیں متاثر
  • ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب
  • ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن رک گیا
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں روانہ
  • ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
  • پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا