ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق، انجینئرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طیاروں کی کلیئرنس روک دی ہے، جس سے قومی ایئر لائن کا آپریشن جزوی طور پر معطل ہو گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، اسلام آباد سے دمام جانے والی پرواز PK-245 اور اسلام آباد سے جدہ کی پرواز PK-741 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ کراچی سے جدہ کی پرواز PK-761 دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ پشاور سے دبئی کی پرواز PK-283 ایک گھنٹے تاخیر سے اڑان بھر سکی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم دلچسپی پر سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویش
کراچی سے لاہور کی پرواز PK-302 کی روانگی میں 14 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے اور اب یہ رات پونے 11 بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PK-300 بھی تاحال روانہ نہیں ہو سکی، اگرچہ مسافروں کی چیک اِن مکمل کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد سے گلگت جانے والی پروازیں PK-601 اور PK-602 بھی تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ مجموعی طور پر قومی ایئر لائن کی 55 ملکی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق، کراچی–اسکردو کی 2 اور لاہور–کراچی کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ لاہور–مسقط کی پروازیں PK-329 اور PK-330 بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈشیئر معاہدہ طے پاگیا
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن نے 4 پروازیں متبادل ذرائع سے روانہ کر دی ہیں، اور آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی طبقے کو آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب سی ای او قومی ایئر لائن نے ایئرکرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ تحریک کا بنیادی مقصد قومی ایئر لائن کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سیفٹی کا بہانہ بنا کر منصوبے کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا ایک مذموم سازش ہے۔ قومی ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، اور ہڑتال یا کام چھوڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج ایئرکرافٹ انجینئرز پی آئی اے فلائٹ آپریشن متاثر،.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرکرافٹ انجینئرز پی ا ئی اے فلائٹ آپریشن متاثر ایئرکرافٹ انجینئرز قومی ایئر لائن گھنٹے تاخیر اسلام آباد کی پرواز PK پی آئی اے کے مطابق کا شکار
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔