حکومتی کارکردگی پی ٹی آئی حکومت سے بہتر قرار، سروے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گیلپ پاکستان نے تاجروں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔سروے کے مطابق کاروباری برادری کا حکومتی معاشی پالیسیز پر اعتماد میں اضافہ ہوا، تاجروں نے کارکردگی کی تعریف کی۔
(جاری ہے)
46 فیصد نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہتر قرار دیا۔سروے کے مطابق 34 فیصد نے کارکردگی پرعدم اعتماد کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب ، سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے پاک فوج کرے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں، وفاقی حکومت نے فو ج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔
فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لیے کی گئی، فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کاحصہ ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے
حالیہ سیلابوں نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا، ایک جامع بعد از سیلاب نقصانات کا سروے ناگزیر قرار دیا گیا، سروے میں جان ومال، فصلوں، مویشیوں، انفراسٹرکچرکوپہنچنے والے نقصانات کا تعین ہوگا۔