دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔محکمہ موسمیات کے فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر کل صبح 11 بجے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ادھر پی ڈی ایم اے نےکمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے علاوہ محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دریائے چناب
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔