Daily Sub News:
2025-11-10@11:36:44 GMT

جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

ٹوکیو(آئی پی ایس) جاپان کے شمال مشرقی علاقے ایواٹے پریفیکچر میں اتوار کی سہ پہر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر ایواٹے کے ساحل سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے فوراً بعد شام 5:12 پر سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ایواٹے کے ساحلی شہروں کوجی اور اوفوناٹو میں 20 سینٹی میٹر تک بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نے رات 8:15 بجے سونامی ایڈوائزری ختم کر دی۔

زلزلے کی شدت جاپان کے 10 درجے والے زلزلہ پیمانے پر چار (4) ریکارڈ کی گئی، جو درمیانے درجے کے جھٹکوں میں شمار ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ لرزے ایواٹے کے دارالحکومت موری اوکا ، یہابا اور نزدیکی علاقے واکویہ میں محسوس کیے گئے۔

ریلوے کمپنی جی آر ایسٹ کے مطابق زلزلے کے باعث توہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین لائن پر عارضی طور پر بجلی منقطع ہو گئی، جس کے بعد میاگی کے سینڈائی اسٹیشن سے لے کر آؤموری کے شن آؤموری اسٹیشن تک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر متحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر امریکا نے غزہ امن منصوبے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو نکال دیا چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
  • جاپان میں زلزلہ؛ شدت 6.7 ریکارڈ، سونامی وارننگ جاری
  • جاپان میں  6.7 شدت کے زلزلہ:سونامی وارننگ جاری
  • 9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری
  • کیا جاپان نے بھی امریکا کی طرح غیرملکیوں کو ملک بدر کررہا ہے، حقیقت کیا؟
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ