امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔
2025ء اس تنظیم نے جعفر ایکسپریس کو اغوا کرکے 31 عام شہریوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کو قتل کرنے کی ذمے داری قبول کی۔
محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کالعدم بی ایل اے
پڑھیں:
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام کی مانند ہے، وائٹ ہاؤس
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام کی مانند ہے، وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(شاہ خالد )وائٹ ہاؤس کی ترجمان( Karoline Leavitt )کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست کرنے کا عمل حماس کے لئے انعام کی مانند ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان( Karoline Leavitt )نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب( danny danon )کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ہونے والی بات چیت ڈھونگ ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں خونریزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
فلسطین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ان کا ایک بنیادی حق ہے انعام نہیں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر ہے اس کیلئے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واحد حل وہی ہے جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔
یو این سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، فلسطین میں ہونے والی خونریزی کی صورتحال قابل قبول نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے دو ریاستی حل کا حصول خطے میں ڈراؤنے خواب سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی مسلسل تعمیر و توسیع کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کو ہر صورت روکنا ہوگا، یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ الحاق کا خطرہ اور آباد کاروں کے تشدد کی شدت کو روکنا بھی ضروری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار سیلاب سے اوچ شریف میں ہر طرف تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹاؤ سے پورا گاؤں دریا برد گلوبل صمود فلوٹیلا نے عسقلان جانے کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، غزہ جانے کا اعلان برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم