مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اس ہفتے قدرے سست رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 اگست تک پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون سسٹم کمزور رہے گا، جس دوران موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب ہوگا، البتہ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت گرمی اور حبس کا راج رہے گا، لیکن رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا کے شہروں — سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد — میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال کے ساتھ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔
کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور نمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا
اسلام آباد:سرکاری اداروں کے خلاف احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
احتجاج کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ میرا 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا، وزیر داخلہ یہاں خود آکر یقین دہانی کروائیں تو ٹاؤر سے اتروں گا۔
موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کوئی افسر موجود نہیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے لوگ ٹاور پر چڑھے شخص سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
موبائل ٹاور پر چڑھے شہری کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا اور اسلام آباد پولیس نے محسن نامی شہری کو تحویل میں لے لیا۔