آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم نسبتاً گرم اور شدید حبس کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر آج 11 اگست 2025 بروز پیر صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفس کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
واضح رہے کہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے قریبی علاقوں کے رہائشی الرٹ رہیں۔
مزید برآں، ریسکیو اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اس ہفتے قدرے سست رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 اگست تک پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون سسٹم کمزور رہے گا، جس دوران موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب ہوگا، البتہ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت گرمی اور حبس کا راج رہے گا، لیکن رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا کے شہروں — سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد — میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال کے ساتھ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔
کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور نمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Post Views: 2