کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی 24 گھنٹے بند رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ جام صادق میں گیس سپلائی لائن کے کام کو انجام دینے کے لیے 10 اگست بروز اتوار کو رات 10 بجے سے 11 اگست بروز پیر کی رات 10 بجے تک یعنی 24 گھنٹے گیس کی مکمل بندش رہے گی۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس دوران مندرجہ ذیل علاقوں میں گیس معطل رہے گی۔
ڈی ایچ اے فیز ون
ڈیفنس ویو
اختر کالونی
اعظم بستی
قیوم آباد
کلفٹن - بلاک 3،5،6
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معزرت خواہ ہے اور صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔
صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں کمی، پنکچویلٹی صرف 35 فیصد
سعید احمد:پاکستان ریلوے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں شدید کمی ہوگئی، گزشتہ ماہ ٹرینوں کی پنکچویلٹی کی شرح صرف 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ریلوے سسٹم میں چلنے والی 923 ٹرینوں میں سے 601 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک کی خرابی کے باعث آپریشن شدید متاثر ہوا، جبکہ ٹریک پر فنی رکاوٹیں، حادثات اور سیلابی صورتحال نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں: اسحاق ڈار
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریلوے ٹرین آپریشن کے مجموعی طور پر 2 ہزار 265 گھنٹے ضائع ہوئے۔ ان میں ٹریک پر فنی رکاوٹوں کے باعث 482 گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس سے 374 گھنٹے، موسم کی خرابی سے 320 گھنٹے، حادثات سے 229 گھنٹے، سگنل خرابی سے 203 گھنٹے، لوکوموٹو خرابی سے 110 گھنٹے اور کیری خرابی سے 91 گھنٹے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں ٹرین آپریشن میں مزید تعطل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاکر اقرا کنول، حسنین شاہ، ندیم مبارک عرف نانی والا کیخلاف 3 مقدمات درج