امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو باقاعدہ طور پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے پہلے ہی 2019 سے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ اب اس کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ کو بھی اسی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جبکہ 2025 میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور 31 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ اس کارروائی میں 300 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بی ایل اے

پڑھیں:

لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب  ٹیکسٹائل مل کے ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ قابو ہوگئی جس پر کئی گھنٹوں کے باوجود بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل کے گودام میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا دھاگہ، کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ آگ کی اطلاع شام کو ملی جس پر ابتدائی طور پر 2 گاڑیاں روانہ کی گئی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے میں مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور اسنار کل کو طلب کرلیا گیا۔

 انھوں نے بتایا کہ آگ ٹیکسٹائل مل کے ویئر ہاؤس میں لگی تھی اور اس میں موجود دھاگے کے کونز ، کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ بجھانے کے عمل میں مجموعی طور پر 8 فائر ٹینڈرز ، 2 باؤزر اور اسنارکل نے حصہ لیا جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے ٹینکروں کی مدد سے پانی بھی فراہم کیا جاتا رہا ۔

مذکورہ ویئر ہاؤس تقریباً 2 ایکڑ کے رقبے پر قائم ہے جہاں فائر فائیٹرز نے 5 مختلف مقامات پر دیواریں اور دروازے توڑ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

انھوں نے کہا کہ آگ پر کب تک قابو پایا جا سکے گا کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ، آگ کے شعلے ویئر ہاؤس کے موجود ہیں اور ان پر قابو پانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رات گئے آخری اطلاعات تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشسوں مصروف تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے غزہ امن منصوبے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو نکال دیا
  • امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار، 3,300 سے زائد پروازیں منسوخ
  • افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی، دفتر خارجہ
  • روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنا کردیا
  • لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
  • روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنیٰ کردیا
  • پاکستانی سفیر کی امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر گفتگو
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ فلسطین‘ مشرق وسطی میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال
  • شام میں امریکی فوجی اڈے کا منصوبہ‘ طیارے کی آزمایشی لینڈنگ
  • اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر ملاقات کررہی ہیں