کراچی:

پاکستان کو ایک بار پھر سیریز بچانے کی چیلنج درپیش ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزنے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ڈی ایل میتھڈ پر 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز فی الحال 1-1 سے برابر کردی، جس کی وجہ سے منگل کو شیڈول تیسرا اور آخری میچ فیصلہ کن حیثیت حاصل کرگیا۔ 

اس سے قبل ٹی 20 سیریز بھی 1-1 سے برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس نے تیسرا میچ جیت کر مختصر فارمیٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی تھیں ، اب ایک بار پھر گرین شرٹس کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ 

پارٹ ٹائم بولرز کو آزما کر اسپیشلسٹ بولر کم کرنے کی پالیسی اب نقصان پہنچانے لگی ہے،دوسرے میچ میں صائم ایوب اور سلمان آغا کو بالترتیب 4 اور 3 اوورز میں 33، 33 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی جس سے فتح کا خواب سراب بن گیا۔ 

پاکستان نے پہلے میچ کی فاتح الیون میں 3 تبدیلیاں کی تھیں، 3 وکٹیں لینے والے نسیم شاہ کو ڈراپ کرکے حسن علی کو میدان میں اتارا گیا، سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور محمد حارث کو الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 

اب سیریز داؤ پر لگی ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر پلیئنگ الیون میں ردوبدل کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، اس بار بھی ٹاس کا کردار اہم ہوگا ، جس کے حق میں سکہ گرا وہ پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتا ہے۔ 

موسم کی دخل اندازی کا خطرہ بدستور موجود ہوگا، بعد میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو اوس کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستانی ٹاپ آرڈر کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا جبکہ بولرز بھی کامیابی میں کردار ادا کرنے کیلیے پْرامید ہیں۔ 

بابراعظم دوسرے میچ میں 3 بالز کا سامنا کرتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، ان پر بڑی اننگز سے اعتماد بحال کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا، کپتان محمد رضوان نے پہلے میچ میں ففٹی اسکور کی تھی مگر دوسرے میں سست روی سے صرف 16 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے تھے۔

دریں اثنا دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل بار بار رکتا رہا، جب اسکور 7 وکٹ پر 171 تک پہنچا تو پھر بارش نے کھیل روک دیا، اس وقت حسن نواز 36 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، انھوں نے 30 بالز کا سامنا کیا اور 3 چھکے جڑے، محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ شاہین آفریدی دوسرے اینڈ پر 11 رنز کے ساتھ موجود رہے، جیڈن سیلس نے 3 وکٹیں لیں۔ 

اسی اسکور پر پاکستان کی اننگز کا اختتام کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 35 اوورز میں 181 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف دیا گیا، میزبان سائیڈ نے 33.

2 اوورز میں ہی 5 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ 

اس کامیابی میں مین آف دی میچ روسٹن چیس نے اہم کردار ادا کیا، انھوں نے 47 بالز پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 49 رنز بنائے، جسٹن گریوس 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، شرفین ردرفورڈ نے 33 بالز پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے ، کپتان شے ہوپ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حسن علی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں لیں، شاہین آفریدی 6 اوورز میں 35 رنز دینے کے باوجود وکٹ حاصل نہیں کرپائے ۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اوورز میں کی وجہ سے

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کمان تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ سنبھال رہے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، اور شائقین ایک سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی اور آج کی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایورسٹ کی کوہ پیمائی مہنگی ہوگئی مگر نیپال کے 97 پہاڑ مفت سر کرنے کا موقع
  • سینیٹ کمیٹی کا ایف بی آر اور سی ڈی اے کی کارکردگی پر اظہار برہمی
  • ایشیا کپ سے قبل پاکستان ٹیم میں ردوبدل کا امکان
  • دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں، رانا ثناءاللہ
  • نائیکوپ بننے کے کتنے ٹائم بعد سفر ممکن ہوتا ہے؟
  • پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی