سعید اجمل بابر اعظم کے حق میں بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سابق آف اسپنر سعید اجمل معروف بیٹر بابر اعظم کے حق میں بول پڑے،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کے آئوٹ آف فارم ہونے پر ان کی سرعام تذلیل کی گئی۔
مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سعید اجمل نے ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی ٹیم آگے بڑھتی ہے تو کوچز کا کردار صرف اور صرف کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرنا ہوتا ہے۔
انہیں سب کچھ سکھانا کوچز کی ذمہ داری نہیں اگر کوئی کھلاڑی مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے تو کوچ کو ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
سابق اسپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ سعید اجمل نے کہا کہ بابر کو اس حد تک نیچا دکھایا گیا کہ کھلے عام کہا گیا ٹی 20 میں جس طرح کے کھلاڑی کی ضرورت ہے وہ اس پر پورا نہیں اترے، اگر آپ کھلاڑیوں کی قدر نہیں کرتے تو وہ آپ سے کیسے سیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں بابر اعظم کی ٹی 20 پرفارمنس کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کیا آپ نے ہمارے کسی کھلاڑی کو ٹی 20 کرکٹ مختلف انداز سے کھیلتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے کبھی اپنی ٹیم کے کسی ایسے کھلاڑی کو دیکھا ہے جس کا ا سٹرائیک ریٹ بابر اعظم سے زیادہ تھا، پھر بھی اسے عالمی معیار کا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا؟ ۔
اس کے بجائے آپ نے اسے میڈیا میں اس تک ذلیل کیا کہ وہ دباو ¿ کا مقابلہ بھی نہیں کرسکے۔ سعید اجمل نے کہا کہ اب ان کی مجبوری ایک بار پھر بابر کو ٹی 20 میں لے آئی ہے کیونکہ کوئی کھلاڑی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ کاانتقال
حاشر احسن : چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے جامع مسجد ڈی ایچ اے فیز 1 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
اعلیٰ عدلیہ اور وکلاء برادری نے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعاکی ہے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا