بابر اعظم جلد بڑے اسکورز کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد بڑے اسکورز کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم تکنیکی طور پر نہایت مضبوط بیٹر ہیں اور ان کے کھیل میں کسی قسم کی کمی نہیں دیکھی گئی۔ بابر گیند کو درست انداز اور اچھی رفتار سے کھیل رہے ہیں، اگرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کا اسکور کم رہا لیکن یہ فارم عارضی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ایک بڑے اسکور کے قریب ہیں، ان کے کھیلنے کا انداز، شاٹس کا انتخاب اور گیپ میں اسٹروک کھیلنے کا طریقہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے دباؤ کی صورت میں بھی خود کو سنبھالا اور مثبت کرکٹ پیش کی، خاص طور پر اس وقت جب ٹیم نے ابتدائی وکٹیں جلد گنوا دی تھیں۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر کو اس بات کی زیادہ فکر نہیں کرنی چاہیے کہ ہر اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کریں، بلکہ ان کی توجہ صرف اپنے بیٹنگ ردھم اور درست فیصلوں پر ہونی چاہیے۔ پہلے میچ میں گیند کی کم اونچائی نے انہیں نقصان پہنچایا جبکہ تیسرے میچ میں وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوئے، تاہم وہ ایسی فارم میں ہیں کہ اگلی اننگز میں بڑے رنز کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 45 رنز بنائے، ان کی اوسط 15 اور اسٹرائیک ریٹ 78.
بابر اعظم آئندہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو 11 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مائیک ہیسن کہ بابر
پڑھیں:
سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز اور 3 ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں نوجوان بیٹر حسن نواز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل تین ملکی ٹی20 سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ٹی20 سیریز کے لیے حسن نواز کی جگہ تجربہ کار بیٹر فخرزمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک روزہ سیریز کے لیے ان کا کوئی متبادل نہیں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے بتایا ہے کہ حسن نواز کو اس وقت جاری ملک کے سرفہرست فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر کو شروع ہو رہا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا
تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی؛
سلمان علی آغا (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، عبدالصمد، عثمان طارق
ون ڈے سیریز شیڈول:
11 نومبر – پہلا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 13 نومبر – دوسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 15 نومبر – تیسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈیپاکستان، سری لنکا، زمبابوے ٹی20 سیریز شیڈول
17 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 19 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 22 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 23 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور 29 نومبر – فائنل، قذافی اسٹیڈیم، لاہور