data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی ہاکی ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی نے اہم سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی عدم موجودگی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

پلیئرز کے قریبی ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور ہیڈ کوچ طاہر زمان کے درمیان اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے تھا۔ ٹیم کی روانگی سے چند گھنٹے قبل تک صورتحال واضح نہ ہونے سے کھلاڑیوں کے حوصلے پر منفی اثر پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر زمان کی موجودگی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی تھی، اور انہیں کھلاڑیوں کے معاملات میں تھوڑی لچک دکھانی چاہیے تھی۔ تاخیر سے رپورٹ کرنے والے پلیئرز کو ڈراپ کرنے کے بجائے جرمانہ کرنا بہتر فیصلہ ہوتا۔

پلیئرز ذرائع کے مطابق ملک کے مفاد میں اس نوعیت کے اختلافات کو اہم سیریز سے پہلے ایک طرف رکھنا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ طاہر زمان نے کیمپ میں تاخیر سے رپورٹ کرنے والے دو کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم پی ایچ ایف حکام نے ان کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے سے انکار کر دیا اور تمام تاخیر سے آنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت دی۔

اختلافات بڑھنے پر طاہر زمان نے اپنے عہدے سے دستبرداری اختیار کر لی، جس کے بعد بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے محمد عثمان کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہر زمان اسپین کے دورے کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ پی ایچ ایف نے پرو ہاکی لیگ کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 13 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، اور سیریز جیتنے والی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کی اہل ہو گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طاہر زمان ہیڈ کوچ کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا