ٹیرف سے کمائی: امریکیوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ٹیرف (تجارتی محصولات) سے حاصل ہونے والی اضافی آمدن میں سے زیادہ تر رقم شہریوں میں ڈیویڈنڈ کی صورت میں تقسیم کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہر امریکی شہری کو کم از کم 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، البتہ زیادہ آمدن والے شہری اس سکیم سے مستفید نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور بہت جلد 37 کھرب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی شروع کریں گے۔ ہر شخص کو کم از کم 2 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ اس وقت ٹرمپ کی جانب سے نافذ کردہ تجارتی ٹیرف پالیسی کے قانونی جواز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سے قبل کئی ماتحت عدالتیں بعض محصولات کو غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران عوام کو 1 سے 2 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے نافذ کردہ محصولات سے امریکا کو سالانہ ایک کھرب ڈالر سے زائد آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہزار ڈالر
پڑھیں:
جو بائیڈن انتخابی دھاندلی سے اقتدار میں آئے‘ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا برملا یہ کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن ملکی تاریخ کے وہ بدترین صدر ہیں جو کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی افغانستان میں پسپائی ذلت آمیز واقعات میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن کے فیصلے سے13 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوبائیڈن کی کمزوری دیکھ کر روس یوکرین پر حملہ آور ہوا تھا۔ ٹرمپ نے یہ بھی الزام لگا یا کہ بائیڈن کے دور اقتدار میں فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔