معروف مارشل آرٹسٹ اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں اسٹنٹس خود انجام دینے کے باوجود ہر بار خوف محسوس کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ اداکار نے سوئٹزرلینڈ میں منعقد لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران ایک تقریر میں انکشاف کیا کہ وہ ہر بڑے اور خطرناک منظر کی عکس بندی سے قبل نروس ہو جاتے ہیں اور انہیں یہ خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ کہیں سیٹ پر خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے ان کی جان نہ چلی جائے۔

جیکی چن نے کہا کہ وہ خود کو "سپر مین" نہیں سمجھتے اور ہر اسٹنٹ سے قبل دل میں خوف محسوس کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی اپنی فلموں کے ایکشن اور مارشل آرٹ مناظر خود انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمر کی 8ویں دہائی میں بھی اپنی فلموں کو بہترین بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین فلم دیکھتے وقت بجٹ، پروڈیوسر یا دیگر عوامل پر توجہ نہیں دیتے، بلکہ وہ صرف ایک اچھی فلم چاہتے ہیں لیکن موجودہ دور کی فلم انڈسٹری تخلیقی لوگوں، فلمسازوں کے بجائے کاروباری افراد کے ہاتھوں میں ہے، اس لیے اچھی فلم بنانا پہلے سے زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی مرد خوبصورت نظر آنے کیلیے کیا کررہے ہیں؟ ایاز سموں کا بڑا انکشاف

معروف پاکستانی کامیڈین اور میزبان ایاز سموں نے انکشاف کیا ہے کہ مرد اداکار بھی خوبصورتی کیلیے ہونٹوں کے بوٹوکس سمیت چہرے کیلیے دیگر کام کرواتے ہیں۔

ایاز سموں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سارے ایسے اداکار ہیں جو خوبصورت نظر آنے کیلیے ہونٹوں کا پروسیجر (بوٹوکس) کرواتے ہیں اور انہیں یہ عمل غلط نہیں لگتا۔

کامیڈین نے کہا کہ ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی کیلیے دیگر پروسیجرز کروانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ اچھا نظر آنے کیلیے اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں اور چہرہ بھی انکا ہوتا ہے جبکہ نفع یا نقصان بھی وہ ہی برداشت کرتے ہیں۔ 

سموں نے دعویٰ کیا کہ خواتین کی خوبصورتی بڑھوانے کے جو پروسیجرز تھے اُسی طرح اب مردوں کیلیے بھی آگئے ہیں۔ ایاز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ابھی تک مصنوعی طریقے سے خوبصورتی کو اپنانے کی کوشش نہیں کی۔

شو میں ایاز سمو نے اور بھی کئی سوالات کے جواب دیے اور بھارتی کامیڈین کپل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اچھا اداکار بھی قرار دیا اور کہا کہ یہ ضروری نہیں وہ تمام شعبوں میں بہترین کام کریں، وہ ٹی وی میزبانی سے اتنا کما لیتے ہیں کہ انہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
  • سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان
  • 27ویں آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا
  • تاریخ میں پہلی بار انسانی دماغ کے خلیوں کا جامع نقشہ تیار، کونسی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا؟
  • جدید نصابِ تعلیم میں عشق کی اہمیّت
  • 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ماں سے کہا میں آزاد زندگی گزاروں گی، انزیلہ عباسی
  • شاہد آفریدی کونسی سیاسی پارٹی میں آنا چاہتے تھے؟ ویڈیو وائرل
  • ایچ پی وی ویکسین کی مہم کے نتائج نہ ملے، سندھ حکومت نے 797 ملین روپے مختص کر دیے
  • پاکستانی مرد خوبصورت نظر آنے کیلیے کیا کررہے ہیں؟ ایاز سموں کا بڑا انکشاف
  • ’میں ہوں نا‘ کیلئے پہلی چوائس امریتا راؤ نہیں تھیں، فرح خان نے بتادیا