سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے امیدیں باندھ لیں۔نیا ناظم آباد میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع ملنا مثبت اور اچھا عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گا، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ہمیشہ بہت سازگار اور سود مند رہی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ وہاں کی وکٹوں پر بہترین کھیل پیش کیا ہے۔معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئےسابق کپتان سرفراز احمد نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی صورت میں پاکستان کو عزت ملی،اس پر جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور دفاع کے لیے پاک فوج نے بہت قربانیاں پیش کیں، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پوری قوم جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شکایت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب آئی سی سی کو ای میل لکھی گئی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گراؤ نڈ میں یہ رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہے لہٰذا کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان فٹبال ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کی واپسی، فیڈریشن نے موقع دینے کا فیصلہ کرلیا
  • آئی سی سی کا فیصلہ: سوریاکمار یادو اور حارث رؤف پر 30 فیصد جرمانہ
  • بھارتی شکایت پر پاکستانی کرکٹرز آج آئی سی سی کے سامنے پیش ہوں گے
  • بھارت کیخلاف ایشیا کپ کا فائنل، مائیک ہیسن کا قومی کھلاڑیوں کو واضح پیغام
  • مائیک ہیسن نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کو کیا پیغام دیا؟
  • بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کرا دی
  • دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،سرفراز بگٹی
  • بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • ٹیسٹ سیریز ،جنوبی افریقہ کیخلاف قومی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل