بھارت نے کھیل کے میدان کو بھی سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کردیا۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔

بھارت کاموقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بی سی سی آئی کی تحریری شکایت کی ای میل آئی سی سی کو مل گئی ہے۔

بی سی سی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کرنے پر بیٹ کوبندوق بناکر اشارے کیے جبکہ حارث رؤف نے تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارے گرنے کا منظر پیش کیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوابی اقدام کے طور پر پی سی بی نے بھارتی کپتان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

پی سی بی نے لکھا ہے سوریا کمار کا پہلگام واقعہ اور فوج کا ذکر سیاسی تھا۔ پی سی بی کی شکایت پر آئی سی سی کا سوریا کمار کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

پاکستان کے دیے گئے شواہد کے بعد بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کی سفارش ہوئی۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سوریا کمار کے ریمارکس کو کھیل کی ساکھ کے خلاف قرار دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے

بھارتی گلوکار کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کمار سانو نے 1986 میں ریٹا سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ ان کے تعلقات کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی پہلی اہلیہ نے ان سے راہیں جُدا کرلیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی ریٹا کو ہی ملی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ریٹا نے کمار سانو پر شادی کے دوران بدسلوکی اور بدتمیزی کے الزامات عائد کیے ہیں جس کی وجہ سے کمار سانو خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ انہوں نے سابق شوہر کے کیریئر کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن شہرت ملنے کے بعد شوہر نے انہیں چھوڑ دیا۔ ریٹا کے مطابق کمار سانو کبھی بھی گلوکاری کے لیے پرجوش نہیں تھے یہ ریٹا ہی تھیں جنہوں نے ان کو حوصلہ دیا اور ان کا ساتھ دیا۔ 

ریٹا نے بتایا کہ ممبئی کے ابتدائی دنوں میں مالی مشکلات کے باوجود انہوں نے کمار سانو کا ساتھ دیا، لیکن فلم ’عاشقی‘ کی کامیابی کے بعد ان کا رویہ بدل گیا۔ ریٹا نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوران حمل انہیں گلوکار کی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، ان کے کھانے پینے اور بچوں کی دیکھ بھال میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

ریٹا بھٹاچاریہ نے کہا کہ اس دوران انہیں عدالت میں بھی لے جایا گیا اور کمار سانو کا افیئر بھی شروع ہو گیا جو ان کی طلاق کی وجہ بنا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ کے بعد سوریا کمار یادو مشکل میں، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دیں
  • بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی
  • کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے
  • بھارتی گلوکار کمار سانو مشکل میں، سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگادیے
  • ایشیا کپ: یقین ہے فائنل میں بھارت سے پھر مقابلہ ہوگا، صاحبزادہ فرحان
  • صاحبزادہ فرحان کا بھارت کے خلاف ففٹی کے جشن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
  • صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف ففٹی بناکر ‘گن شاٹ’ انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی