data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے چیئرمین پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام اور ان کا نظریہ آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی قومیت اور جداگانہ شناخت کا احساس دلایا اور یہی احساس بعد میں نظریہ پاکستان کی بنیاد بنا۔ پیر ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے خطبہ الٰہ آباد میں جو تصورِ مملکتِ خداداد پیش کیا تھا وہ دراصل اسلامی اصولوں پر مبنی ایک روحانی و فکری ریاست کا تصور تھا، جس میں عدل مساوات بھائی چارہ اور اسلامی اقدار کو بنیاد بنایا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا خواب صرف ایک جغرافیائی ریاست کا نہیں بلکہ ایک ایسی مملکت کا تھا جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں نظامِ حیات قائم ہو۔ اقبال چاہتے تھے کہ مسلمان اپنی خودی کو پہچانیں اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور دنیا میں اسلام کے عادلانہ اور روحانی نظام کو نافذ کریں۔پیر ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ آج پاکستان کو اقبال کے نظریات کی روشنی میں استحکام کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اقبال کے افکار پر عمل کر لیں تو پاکستان حقیقی معنوں میں ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہی فکر ہماری قومی تعمیر کی بنیاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک اہلسنّت پاکستان ملک بھر میں اقبال کے پیغام کو عام کرنے کے لیے مختلف پروگرامز اور سیمینارز کا اہتمام کرے گی تاکہ نئی نسل کو اس بات کا شعور دیا جا سکے کہ پاکستان اقبال کے خواب کی عملی تعبیر ہے اور اس خواب کو زندہ رکھنے کے لیے ہمیں ایمان اتحاد اور عمل کے راستے پر چلنا ہوگا۔ پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ قوم کو اقبال کی تعلیمات سے رہنمائی لے کر اپنے ماضی کی عظمت کو دوبارہ حاصل کرنا ہوگا کیونکہ اقبال کا پیغام ہمیشہ کے لیے زندہ ہے اور پاکستان کی بقا اسی فکر میں مضمر ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ اقبال کے کے لیے

پڑھیں:

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی احساس پناہ گاہ کے دورے کے موقع پرمکینوں سے مصافحہ کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-29

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • امت انتشارکا شکارہے، غزہ،فلسطین اور کشمیر کےلیےاجتماعی آواز بلندکی جائے،خواجہ آصف
  • مسلمان متحد نہ ہوئے تو سب کو غزہ اور کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
  • علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین
  • شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا 148واں یوم پیدائش آج،صدر،وزیراعظم کا خراج تحسین  
  • شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
  • شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے، حسن محی الدین
  • پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی احساس پناہ گاہ کے دورے کے موقع پرمکینوں سے مصافحہ کر رہے ہیں
  •  مولانا روح اللہ کاظمی دوبارہ مجلس وحدت مسلمین کے جھنگ کے صدر ضلعی منتخب