ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
قومی ائیرلائن انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی جس سے ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا۔ذرائع کے مطابق ائیرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے قومی ائیرلائن کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، 12 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مسافروں میں ایک بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کے مطابق وہ سی ای او قومی ائیرلائن کا رویہ ٹھیک ہونے تک کام نہیں کرینگے اور انہوں نے طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس دینے سے روک دیا ہے۔ ذرائع سیپ کے مطابق ائیرکرافٹ انجینئرز اپنے مطالبات کے حق میں ڈھائی ماہ سے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، طویل پُرامن احتجاج کے باوجود قومی ائیرلائن کی انتظامیہ بات کرنے کےلیے تیار نہیں تھی۔ذرائع سیپ کے مطابق ائیر کرافٹ انجینئرز کی تنخواہیں 8 سال سے نہیں بڑھائی گئیں، ائیر لائن کے پاس طیاروں کے فاضل پرزہ جات کی شدید کمی ہے، دعویٰ کیا گیا کہ انجینئرز پر طیاروں کے قوائد کے خلاف پرواز کے لیے کلیئرنس دینے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کے مطابق وہ ایئر لائن انتظامیہ کے دباؤ پر مسافروں کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ادھر قومی ائیرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) نے ائیرکرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔ سی ای او قومی ائیرلائن نے کہا کہ طیاروں کے آپریشن متاثر ہونے پر ملوث تمام ائیرکرافٹ انجینئرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ائیرکرافٹ انجینئرز کے قومی ائیرلائن کے مطابق
پڑھیں:
ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن رک گیا
ویب ڈیسک : ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا، پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔
سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز سیپ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیرنس روک دی جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، سی ای او کا رویے ٹھیک ہونے تک کام نہیں کرینگے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ایسوسی ایشن کے مطابق ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کو اڑان کیلئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے نے ایئر کرافٹ انجینئرز کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی، چیف ایچ آر افسر کو انجینئرزکے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے پر انجینئرز کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کےاحتجاج سے قومی ایئر لائن کی متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، مدینہ، کراچی روٹس پر پی کے747 اور744پروازیں منسوخ جبکہ اسلام آباد، جدہ، پشاور روٹس پر پی کے741 اور736پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی، جدہ روٹس پر پی کے761اور832پروازیں روانہ نہ ہوسکیں، لاہور،ابوظہبی روٹس پر پی کے263 اور264 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔