کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
بھارتی گلوکار کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کمار سانو نے 1986 میں ریٹا سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ ان کے تعلقات کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی پہلی اہلیہ نے ان سے راہیں جُدا کرلیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی ریٹا کو ہی ملی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ریٹا نے کمار سانو پر شادی کے دوران بدسلوکی اور بدتمیزی کے الزامات عائد کیے ہیں جس کی وجہ سے کمار سانو خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ انہوں نے سابق شوہر کے کیریئر کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن شہرت ملنے کے بعد شوہر نے انہیں چھوڑ دیا۔ ریٹا کے مطابق کمار سانو کبھی بھی گلوکاری کے لیے پرجوش نہیں تھے یہ ریٹا ہی تھیں جنہوں نے ان کو حوصلہ دیا اور ان کا ساتھ دیا۔
ریٹا نے بتایا کہ ممبئی کے ابتدائی دنوں میں مالی مشکلات کے باوجود انہوں نے کمار سانو کا ساتھ دیا، لیکن فلم ’عاشقی‘ کی کامیابی کے بعد ان کا رویہ بدل گیا۔ ریٹا نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوران حمل انہیں گلوکار کی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، ان کے کھانے پینے اور بچوں کی دیکھ بھال میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔
ریٹا بھٹاچاریہ نے کہا کہ اس دوران انہیں عدالت میں بھی لے جایا گیا اور کمار سانو کا افیئر بھی شروع ہو گیا جو ان کی طلاق کی وجہ بنا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: الزامات عائد
پڑھیں:
یواے ای نے 9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائدکردی
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یواے ای کی جانب سے جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔
یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی، تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔