فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے 196 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔
عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو تینوں کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل آباد
پڑھیں:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، انسداد دہشت گردی عدالت پیش
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا، ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے، اسی دوران اسلام آباد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا کو ایک مخصوص مقام پر روکا گیا اور بعد ازاں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے حامد رضا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو اس اقدام پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور قائد کی گرفتاری کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔