سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں اسلام آباد پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال اس گرفتاری کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرکے فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پولیس نے ان دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس پر چھاپا بھی مارا تھا، تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد
پڑھیں:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو جیل منتقل کر دیا گیا
صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی تھی، وہ طویل عرصے سے روپوش تھے۔ گزشتہ رات اسلام آباد سے ان کی گرفتاری عمل میں آئی جس کے بعد آج انہیں فیصل آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد فیصل آباد کی جیل میں متنقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گزشتہ شب پشاور سے فیصل آباد آتے ہوئے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آج انہیں فیصل آباد کی عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد جیل بھجوا دیا گیا۔ عدالت کے حکم پر سول لائن پولیس نے انہیں سینٹرل جیل فیصل آباد منتقل کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی تھی، وہ طویل عرصے سے روپوش تھے۔ گزشتہ رات اسلام آباد سے ان کی گرفتاری عمل میں آئی جس کے بعد آج انہیں فیصل آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد فیصل آباد کی جیل میں متنقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔