رونالڈو کے انداز نے اڑایا بھارتی رافیل کا مذاق؟ محسن نقوی کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رونالڈو کی اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔
pic.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈو کے اس جشن کو حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ کے تناظر میں دیکھا، جس میں 7 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے گئے تھے۔ صارفین نے اس جشن کو ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیتے ہوئے اسے پاکستانی کھلاڑیوں کے اندازِ جشن سے جوڑ دیا۔
مکئی صارفین نے کہا کہ رونالڈو کا یہ اسٹائل پاکستان اور بھارت کی جنگ سے پہلے کا ہے اس لیے اس کا رافیل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے جبکہ کئی صارفین اسے پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن سے جوڑتے نظر آئے۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نے بھی رافیل گرانے کا اشارہ دے کر انڈیا کو آگ لگا دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد رونالڈو بھی پاکستان کا علامتی سفیر بن گیا
رونالڈو نے بھی رافیل گرانے کا اشارہ دے کر انڈیا کو اگ لگا دی pic.twitter.com/lu8EI6DU1k
— Shakil Bashir (@ShakilSidhu1) September 23, 2025
ارم نامی صارف نے کہا کہ یہ رونالڈو کو رافیل گرانے کے بارے میں کس نے بتا دیا۔
یہ رونالڈو بھائیجان کو رافیل گرانے کے بارے میں گس نے بتا دیا???????? pic.twitter.com/SuJgMeMCkJ
— Irum???? (@Irumchaudhary20) September 23, 2025
حامد خٹک نے کہا کہ رافیل کیسے گرے تھے رونالڈو نے بتا دیا۔
رافیل کیسے گرے تھے رونالڈو نے بتا دیا ????pic.twitter.com/AUZGN8gsLp
— ???????? Hamid Khattak ???????? (@IHamidPak) September 23, 2025
ایک صارف نے محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ ٹرولنگ ہم پر چھوڑ دیں، کرکٹ ٹھیک کریں جو آپ کا کام ہے۔
Boss ap trolling hum pay choro or cricket theek karo Jo apka kam hai.
— Rana Shazib (@RanaShazibKhan) September 24, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد اور پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد جشن کا انوکھا انداز اپنایا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں وکٹ لینے کے بعد میدان میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے اور ایسا اسٹائل اپنایا جیسے جہاز اڑ رہا ہو۔
میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے بارہا ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اس کا جواب نہایت منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے اشاروں میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دہانی کراتے ہوئے میدان میں مخصوص انداز اپنایا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیا۔
اس کے علاوہ بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد بیٹ کو بندوق کی مانند تھام کر فائرنگ کے انداز میں جشن منایا، جس نے شائقین کو حیران اور پرجوش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حارث رؤف رافیل کرسٹیانو رونالڈوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رافیل کرسٹیانو رونالڈو رافیل گرانے سوشل میڈیا رونالڈو نے نے بتا دیا صارفین نے کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی: محسن نقوی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کیلئے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی پاکستان کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہے، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاک سعودیہ تعلقات دو بھائیوں کی وہ مقدس میراث ہے جو دلوں کی گہرائیوں سے جڑی ہوئی ہے، ایک دوسرے کیلئے قربانی، وفا اور خلوص کے رشتے نے اس دوستی کو ہر آزمائش میں سرخرو کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا روحانی و ثقافتی تعلق جغرافیے سے ماورا ہے، سعودی حکومت نے ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ بے لوث دوستی کا ثبوت دیا ہے، چاہے قدرتی آفات ہوں یا عالمی چیلنجز۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، پاکستانی قوم سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دل کی گہرائیوں سے دعاگو ہے۔
Post Views: 1