مذہبی ہم آہنگی کیلیے موثرکردار جاری رکھے گے‘سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ اجلاس ثروت اعجاز قادری، بلال عباس قادری اور بلال سلیم قادری کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔شرکائے اجلاس نے اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں اتحادِ اہلِ سنت، مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، صوبائی و ضلعی سطح پر تنظیمی تربیتی اجلاس منعقد کرنے اور نوجوانوں کو جماعتی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے ہم اپنے قائدین کے نقشِ قدم پر گامزن ہیں۔ پاکستان سنی تحریک کی جدوجہد کا مقصد ملک میں اتحادِ امت، امن، انصاف اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ ہمارے قائدین نے ہمیشہ ہمیں وطنِ عزیز کی خدمت، مظلوموں کا ساتھ دینے اور اسلام کے پیغامِ محبت و امن کو پھیلانے کی تعلیم دی ہے۔ ہم اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے قوم کی بہتری اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے مختلف سازشیں کی جا رہی ہیں،اہلسنّت عوام،ذمہ داران اور کارکنان کسی قسم کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔دشمن قوتیں اہلسنّت کو تقسیم کر کے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں،مگر پاکستان سنی تحریک کا ہر کارکن قیادت کے فیصلوں پر عمل پیرا رہے گا۔ملک کی سلامتی،استحکام اور اتحاد کے لیے تنظیمی نظم و ضبط اور اتحادِ اہلسنّت کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان سنی تحریک کے لیے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.