ٹیسٹ سیریز ،جنوبی افریقہ کیخلاف قومی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا
دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کیلئے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔دوٹیسٹ میچز کی تیاریوں کے لیے لاہور میں تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لگائے جانے کا امکان ہے۔لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اور کنڈیشنگ کیمپ بھی آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب منتخب ہونیکی صورت میں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔اس کیمپ میں بابراعظم، عبدااللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس،کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمائل حسین شامل تھے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم سات اکتوبر کو پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسراٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔مہمان ٹیم کو اسپن کے لیے ساز گار وکٹوں پر کھلانے کی پلاننگ کی گئی ہے۔سلیکشن کمیٹی، کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ اظہرمحمود نے ممکنہ کھلاڑیوں پر بات چیت کے بعد فہرست تیار کرلی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ کے بعد کے لیے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔