سیاست چھوڑیں، ملک کے لیے کھیلیں، یونس خان کی ٹیم کو تنبیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں، اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھا سکتا ہے تو دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں بہتر بنانی چاہییں۔
ایشیا کپ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کھیلا گیا تو یہ شائقین کے لیے بڑا موقع ہوگا، بھارتی ٹیم کو کمزور اور پاکستان ٹیم کو ناقابلِ شکست سمجھنا درست نہیں، دونوں ہی ٹیمیں متوازن ہیں، بھارتی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا راز کم سے کم تبدیلیاں اور ہر کھلاڑی کا اپنے کردار کو بخوبی نبھانا ہے۔
انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی تھا۔ “اگر وہ حکومت کے کہنے پر ہاتھ نہیں ملا رہے تو ہمیں جیت کے ذریعے اپنا جواب دینا چاہیے، جیت کر آگے ہاتھ بڑھائیں۔
یونس خان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو بہترین اور باصلاحیت بیٹرز قرار دیا۔ انہوں نے اپنے افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے تجربے کو خوشگوار یاد کرتے ہوئے کہا کہ افغان کھلاڑی ان کے سامنے پروان چڑھے اور وہاں انہیں عزت و پذیرائی ملی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونس خان نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کویت کو شکست
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ کامیابی سے جیت لیا، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے کویت کو آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی۔کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے جبکہ اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جواب میں پاکستان نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، پاکستان کے بھی صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے۔قومی کپتان عباس آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 55 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے اور ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں معاز صداقت اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس جیت کے بعد ایونٹ میں قومی ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔