data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے تقریباً 40 سالہ سیاسی سفر کے بعد کانگریس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نینسی پلوسی نے اپنے آبائی شہر سان فرانسسکو کے عوام کے نام جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ آئندہ مدت کے بعد دوبارہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی۔

85 سالہ پلوسی نے کہاکہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں آئندہ کانگریس کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ سان فرانسسکو کے عوام کی نمائندگی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، پلوسی 1987 میں پہلی بار ایک خصوصی انتخاب میں کانگریس کی رکن منتخب ہوئیں اور تب سے وہ مسلسل سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی آرہی ہیں،  وہ ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر رہ چکی ہیں، جنہوں نے دو ادوار (2007 تا 2011 اور 2019 تا 2023) میں اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ  آپ کے اعتماد کی بدولت میں نے اپنی سٹی اور اپنے ملک کی نمائندگی دنیا بھر میں فخر کے ساتھ کی،  وہ اپنی آئندہ اور آخری پارلیمانی مدت میں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور اپنے کیریئر کے اختتامی سال کو ’’باعزت اختتام  دینے کی کوشش کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پلوسی کے فیصلے کو امریکی سیاست کے ایک تاریخی باب کے اختتام کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جہاں انہوں نے کئی دہائیوں تک ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف حقِ دفاع برقرار، مذاکرات مسترد کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 بیروت:۔ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے اور اس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی سیاسی مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

اس تنظیم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیل نے خبردار کیا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حزب اللہ ملیشیا دوبارہ ہتھیار جمع کر رہی ہے۔

جرمن ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا، ہم اپنے اس جائز حق کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایسے دشمن کے خلاف اپنا دفاع کریں جو ہمارے ملک پر جنگ مسلط کرتا ہے اور اپنے حملے نہیں روکتا۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج ہدف بنا کر حزب اللہ کے ارکین کو نشانہ بناتی آئی ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ اس عسکری تنظیم نے یہ بھی کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی قسم کے سیاسی مذاکرات قومی مفاد کے خلاف ہوں گے۔ اس تنظیم نے اپنے اس بیان کو لبنانی عوام اور ان کے رہنماﺅں کے نام ایک کھلا خط قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف حقِ دفاع برقرار، مذاکرات مسترد کرنے کا اعلان
  • نیشنل پارٹی سے حق نمائندگی چھین کر فارم 47 کو دیا گیا، اسلم بلوچ و دیگر
  • صدر زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات؛ شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
  • ان ڈرائیو کا دو ماہ کیلئے کراچی میں ڈرائیورز کیلئے کمیشن ختم کرنے کا اعلان
  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • اگر امریکہ میں ہائر ایکٹ حقیقت بن گیا تو یہ ہندوستانی معیشت کو آگ لگا دیگا، کانگریس
  • ٹرمپ کا میئر نیویارک کیلئے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان، ممدانی کی جیت پر فنڈز کی کٹوتی کی دھمکی
  • نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں مقابلہ